(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ گردشی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، یہ کیسی منیجمنٹ ہے؟3 سال میں مالیاتی بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھ گئی، سبسڈیز میں کٹوتی ہوگئی، گردشی قرض بڑھ گیا چوری اور نااہلی اور کیا ہوتی ہے؟ عوام کو بجلی کی قیمت بھی زیادہ ادا کرنی پڑی۔انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ اور چشم کشا ہے، گردشی قرض دوگنے سے زیادہ ہو کر 2.5 کھرب ہوگیا ہے۔ گردشی قرض صفر کرنے کے پی ٹی آئی کے دعوے منہ کے بل گر چکے، ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنے گی تو پھر گردشی قرض تو بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آزادجموں وکشمیر کو 27 ارب سبسڈی بھی نہیں دی، بجلی کے شعبے کا سارا ملبہ اور بوجھ عوام کے سر ڈال دیا گیاہے۔موجودہ حکمرانوں نے ہر چپر کو غریبوں کی پہنچ سے دور کر دیامہنگائی اس قدر زیادہ ہے کہ غریب دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر حملہ قابل مذمت۔۔ چینی شہریوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے:بلاول