(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئر پورٹ پر افغان جوڑےکی بیٹی لاپتا ہوگئی تھی،بعد ازاں ترک فوج کے اہلکاروں نے ہادیہ کے والدین کو ڈھونڈ کر ان کی بچی ان کے حوالے کی۔
تفصیلات کے مطابق کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بھگدڑ میں فرار ہونے کی جلدی میں ایک افغان جوڑا اپنی دو ماہ کی شیرخوار بچی کو کھو بیٹھا تھا، فرشتہ رحمانی اور علی موسی رحمانی کی دو ماہ کی جدا ہونے والی بچی ترک فوجیوں نے والدین کے حوالے کردی۔
سوشل میڈیا پر ترک اہلکاروں کے اس کارنامے کے خوب چرچے ہیں، سوشل میڈیا پر مختلف کیپشنز کے ساتھ بچی کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز زیرگردش ہیں۔
واضح رہے کہ کابل میں ترک فوجی ان لوگوں میں پانی اور خوراک بھی تقسیم کر رہے ہیں جو انخلا کے عمل کے دوران ایئرپورٹ پر انتظار کر رہے ہیں،ایئرپورٹ کی چوکیوں پر کئی دنوں سے انتظار کرنے والے لوگ وقتاً فوقتاً ہوائی اڈے کے ارد گرد 5 میٹر کی دیواروں کو توڑنے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکرعائشہ کو بھی گرفتار کیا جائے ہمیں انصاف چاہئے،ملزمان کا مطالبہ