سنتھیارچی کی طبیعت بحال نہ ہونے کے باوجود ہسپتال سے ڈسچارج کرنیکا فیصلہ

Aug 21, 2021 | 16:10:PM
سنتھیارچی کی طبیعت بحال نہ ہونے کے باوجود ہسپتال سے ڈسچارج کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی خاتون سنتھیا رچی کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارچ کرنے کا فیصلہ، ڈاکٹروں نے سنتھیا رچی کو ڈسچارچ کرنے کے بارے میں آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سنتھیا رچی اس وقت ہسپتال کے آفیسر وارڈ میں داخل ہے،اور ان پر اب بھی غنودگی طاری ہے ،سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی چھوٹی سی چیز کھلائی گئی ہے اور وہ چیز ابھی بھی میرے گلے میں پھنسی ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میری طبیعت کوئی خاص بہتر نہیں ہے،اس کے باوجود ڈاکٹرں نے ڈسچارج سرٹیفکیٹ تیار کر لیا ہے اور سنتھیا رچی کو بھی ڈسچارج بارے آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      ترک فوجیوں کا کارنامہ،شیر خوار بچی والدین کے حوالے