لاہور میں ایک اور لڑکی کیساتھ دست درازی ۔۔ ویڈیو وائرل

Aug 21, 2021 | 16:23:PM

(ویب ڈیسک)لاہورمیں خواتین گھروں سے باہر نکالنے کے حوالے سے خوف کا شکار،غنڈا عناصر کی نازیبا حرکات کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ،ایک اور لڑکی کے ساتھ  دست درازی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دست درازی کا یہ واقعہ لاہور کے ایک پارک میں پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چندغنڈاعناصر ایک لڑکی کو اس کی فیملی سے الگ کرکے تشدد اور دست درازی کر رہے ہیں جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی نے 14 اگست کی مناسبت سے سفید شلوار قمیض اور گلے میں سبز دوپٹہ پہنا ہوا ہے جبکہ ایک دوسری لڑکی اور بزرگ خاتون متاثرہ لڑکی کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، متاثرہ لڑکی کے بال بری طرح بکھرے ہوئے ہیں اور وہ پریشان کھڑی ہے تاہم متاثرہ لڑکی بڑی مشکل سے ان افراد کے چنگل سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

ذرائع   کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ اور ویڈیو کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹر اقبال پارک :لڑکی سے بدتمیزی کا معاملہ۔ اہم انکشافات نے تہلکہ مچا دیا
 دوسری جانب خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے واقعات پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعات میں ملوث ملزموں کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیدیا۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے فی الفور ٹھوس اقدامات کئے جائیں، اجتماعات یا پرہجوم مقامات پر خواتین کے تحفظ کیلئے موثر انتظامات کئے جائیں ایسی جگہوں پر پولیس فورس کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اوباشوں نے  چلتی کار میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
 

مزیدخبریں