(ما نیٹر نگ ڈیسک) معروف زمانہ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو اب اکتوبر کے بجائے ستمبر میں ہی ریلیز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ فلم کا ورلڈ پریمیئر 28 ستمبر کو لندن میں منعقد کیا جائے گا اور اس دوران ریڈ کارپٹ پر اداکار جلوے بھی بکھیرتے دکھائی دیں گے۔پریمیئر میں فلم کے ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار شرکت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈ پریمیئر کے بعد 20 ستمبر کو فلم کو برطانوی سینما ہاؤسز میں ریلیز کرنے کے بعد ترتیب وار دیگر ممالک میں بھی جاری کیا جائے گا۔’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو 8 اکتوبر کو امریکا میں ریلیز کیا جائے گا اور فلم کی ٹیم نے پہلی ہی اعلان کیا تھا کہ جاسوس سیریز کی نئی مووی کو اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم کو ریلیز کرنے کے تازہ اعلان سے قبل کورونا کی وبا کے باعث ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کی نمائش 5 بار ملتوی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ۔۔ متاثرہ لڑکی کا ساتھی کے ہمراہ ایساویڈیو پیغام کہ آپ کے بھی آنسو نکل جا ئینگے
’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو ابتدائی طور پر اپریل 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش ملتوی کی گئی تھی۔ بعد ازاں ٹیم نے فلم کو اکتوبر 2020 میں ریلیز کرنے کی اُمید ظاہر کی تھی مگر پھر اسے نومبر 2020 تک مؤخر کیا گیا تھا۔
لیکن نومبر میں بھی اس کی ریلیز نہ ہوسکی تو اسے اپریل 2021 میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ’جیمز بانڈ‘ کی طرح دیگر فلموں کی ریلیز بھی مؤخر یا ملتوی ہوتی رہی تاہم بعد ازاں کئی میگا بجٹ فلموں کو آن لائن ریلیز کیا گیا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ ’جیمز بانڈ‘ کو بھی آن لائن ریلیز کیا جائے گا۔ٹریلر میں ان کے ساتھ ہی اگلے جاسوس کا کردار نبھانے والی اداکارہ لشانا لائنچ کو بھی دکھایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان پر ہراسانی کا سامنا کرنے والی لڑکی کہاں جا ب کر تی ہے۔۔مز ید اہم انکشافات