(24 نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو مزیدتوسیع نہ دینے کا فیصلہ ، رمیز راجہ چیئرمین شپ کیلیےمضبوط امیدوار۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو بطور چئیرمین پی سی بی مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم کسی کرکٹر کوچیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےپرانےساتھی رمیزراجہ پی سی بی چیئرمین شپ کیلیےمضبوط امیدوار ہیں،وزیراعظم رمیزراجہ کوچیئرمین پی سی بی بنانےکے حوالے سے ایک دو روزمیں فیصلہ کریںگے ، موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین احسان مانی وزیراعظم کے توقعات کےمطابق ڈیلیور نہیں کرسکے،وزیراعظم سجھتے ہیں کہ انکا ویژن ایک تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچاسکتا ہے۔رمیزراجہ ماڈرن کرکٹ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں،بحیثیٹ کمنٹیٹر وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہرقائدمیں زلزلے کے جھٹکے۔۔۔