کابینہ اجلاس: عثمان بزدار نے شہبازشریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم 

Aug 21, 2021 | 17:58:PM
کابینہ اجلاس: عثمان بزدار نے شہبازشریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا،عثمان بزدار کابینہ کے سب سے زیادہ اجلاسوں کی صدارت کرنے والے پہلے وزیر اعلیٰ بن گئے۔
حکومتی رپورٹ کے مطابق تین سالوں میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ کے سب سے اجلاس کی صدارت کی، عثمان بزدار نے تین سالوں میں کابینہ کے 163 اجلاسوں کی صدارت کی،پہلے یہ ریکارڈ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے پاس تھا ،شہبار شریف نے اپنے دور میں کل 115 اجلاسوں کی صدارت کی۔ 
حکومتی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے اجلاسوں میں سابق دور حکومت کی نسبت سب سے ایجنڈوں کی منظوری دی گئی، کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ تین سالوں کے دوران 7 نئے قوانین کی منظوری دی، بائیس سے زائد قوانین میں ترامیم اور ریفارمز کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گردشی قرض بلند ترین سطح پر.. مالیاتی بوجھ بڑھتا جارہا ہے: شہباز شریف