(ما نیٹر نگ ڈیسک) ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال انسان نما روبوٹ کا پروٹوٹائپ ماڈل متعارف کرا سکتے ہیں جسے ٹیسلا بوٹ کا نام دیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ٹیسلا کے با نی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک نےدعویٰ ہے کہ اس روبوٹ کو 'بیزار کن اور خطرناک ترین کام' کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ روبوٹ کا قد 5 فٹ 8 انچ اور وزن 56 کلوگرام ہوگا۔یہ روبوٹ مختلف کام جیسے گاڑیوں میں بوٹ لگانے یا دکانوں سے سامان خرید کر لانے کی اہلیت رکھتا ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ روبوٹ لیبر کی کمی سے پیدا ہونے والے خلا کو بھر سکے گا اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ نئی مشین بہت زیادہ مہنگی نہیں ہوگی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ٹیسلا کی خودکار ڈرائیونگ والی گاڑیوں کے منصوبے کا حصہ ہے اور اس میں گاڑیوں میں استعمال ہونے والی کمپیوٹر چپ اور نیوی گیشن سسٹم 8 کیمروں کے ساتھ نصب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار کی نئی فلم پر پا بندی لگ گئی
ایلون مسک نے اس روبوٹ کی تیاری میں پیشرفت کے حوالے سے کچھ زیادہ نہیں بتایا۔متعدد کمپنیوں کی جانب سے روبوٹس کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جیسے گوگل کی سابق ذیلی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس نے چیتے سے مشابہت رکھنے والا روبوٹ تیار کیا۔مگر کسی بھی کمپنی کا روبوٹ ڈیزائن کے لحاظ سے ایسا نہیں جیسا ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیسلا کی جانب سے تیار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ذکر اس وقت کا جب عائشہ ٹک ٹاکر نہیں تھیں۔۔اہم انکشا فا ت ۔۔ویڈیو وا ئرل