سعودی بچے نے روایتی عرب میزبانی کی یاد تازہ کردی،ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بہت سے عرب معاشرے اپنی سخاوت اور مہمان نوازی کیلئے مشہور ہیں،تاہم ایک بچے کی طرف سے اس طرح کے رویے کا ہونا اور اس کی عمر محض 10 سال سے زیادہ نہ ہو بلاشبہ حیران کن ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس بچے کی ویڈیو ایک صحرائی علاقے میں بنائی گئی جہاں اس کی ملاقات ایک مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر سے ہوئی۔ یہ رپورٹر صحرائی زندگی اور اونٹو ں کی کوریج کیلئے اس علاقے میں آیا تھا۔یہ ویڈیو کلپ سعودی میڈیا پر کافی مقبول ہوا۔ اس میں بچے کو ٹی وی نامہ نگار کو رات کے کھانے کیلئے اصرار کے ساتھ دعوت دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک فوجیوں کا کارنامہ،شیر خوار بچی والدین کے حوالے
بچہ کہتا ہے کہ آپ ہمارے مہمان ہیں۔ رات کا کھانا ہمارے ساتھ کھائیں یا کم سے کم کافی یا چائے ہمارے ساتھ نوش کریں۔جب صحافی نے معذرت کی تو بھورے رنگ کے بچے نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ آپ تشریف رکھیں۔ اس بچے نے عرب صحرا نشینی اور دیہاتی زندگی کی سخاوت کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اس طرح کے الفاظ کسی کی تکریم اور اس کی میزبانی کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔یہ ویڈیو آج کل کی نہیں دکھائی دیتی کیونکہ اس میں دیکھا جانے والا بچہ گرم کپڑوں میں ملبوس ہے۔ عین ممکن ہے یہ ویڈیو سردیوں میں بنائی گئی ہو۔
فيديو متداول لطفل سعودي من البادية قبل 5 سنوات، يصر على استضافة مذيع إحدى القنوات المحلية، وألح الطفل قائلا: “حالف إلا تقعد …”، مُظهراً الكرم العربي الأصيل. pic.twitter.com/Ha0eWzonLv
— رائج السعودية (@raejksa) August 20, 2021
یہ بھی پڑھیں: کابینہ اجلاس: عثمان بزدار نے شہبازشریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم