حلالہ نہ کرنے پر سابقہ بیوی کی تیزاب گردی، تھانہ سے کیسے بھاگ گئی۔۔۔؟

Aug 21, 2021 | 18:30:PM

(24 نیوز)کراچی کے علاقے نیو کراچی میں حلالہ نہ کرنے پر سابقہ بیوی نے نوجوان پر تیزاب پھینکا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون کے رہائشی محمد عثمان نے دسمبر 2019 میں شبانہ کوثر نامی خاتون سے شادی کی تھی ۔ زخمی نوجوان عثمان کا کہنا ہے کہ شادی کے دن شبانہ کی بہن یاسمین نے بتایا کہ شبانہ کا پہلے بھی دو بار نکاح ہوچکا ہے ۔ شبانہ کوثر مجھ سے چھپ چھپ کر اپنے سابقہ شوہر عاطف سے ملتی تھی ، میں نےشبانہ کو 20 دسمبر 2020 کو طلاق دے دی تھی ۔ زخمی عثمان کے مطابق شبانہ کوثر نے طلاق کے کچھ ماہ بعد مجھ سے فون پر رابطہ کیا ۔شبانہ نے کہا کہ وہ مجھ سے دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہے اور اگر میں نے شادی نہیں کی تو وہ خودکشی کرلے گی ۔عثمان کا کہنا ہے کہ میں نے شبانہ کو کہا کہ گھر والوں کو راضی کررہا ہوں پھر دوبارہ شادی کرونگا ۔ میں شبانہ کو علیحدہ فلیٹ لے کر دیا ،جہاں اس سے ملنے جاتا تھا ۔ گزشتہ روز بھی میں شبانہ سے ملنے گیا تھا،ملاقات کے دوران میں سمجھا وہ گلاس میں پانی لائی لیکن وہ تیزاب تھا جو اس نے مجھ پر پھینکا اور بھاگ گئی ۔ 

 پولیس نے شبانہ کوثر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔ مقامی تھانہ کے ایس ایچ او انسپکٹر ندیم کا کہنا ہے کہ شبانہ خود تھانے پہنچ کر جھوٹی کہانی گھڑنے کی کوشش کی ۔شبانہ نے کہا کہ اس کے شوہر نے اس پر تیزاب پھیکنے کی کوشش کی جس کے چھینٹے اس کے ہاتھ پر آئے ۔ پولیس کے مطابق شبانہ کا بیان لیا جارہا تھا کہ اسی دوران وہ واش روم کا بہانہ بناکر تھانے سے بھاگ گئی۔ شبانہ کے تھانے سے بھاگنے کے بعد سول ہسپتال سے عثمان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔

یہ بھی پڑھیں: شہرقائدمیں زلزلے کے جھٹکے۔۔۔ 

مزیدخبریں