ماہ جولائی  میں کئی ممالک سے درآمدات میں بڑا اضافہ، گاڑیوں کی درآمدات537 فیصد بڑھیں

Aug 21, 2021 | 18:51:PM

(24 نیوز) رواں مالی سال کے پہلے ماہ کئی ممالک سے درآمدات میں بڑا اضافہ ،جولائی میں سالانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات میں 56 فیصد اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق ماہ  جولائی میں چین سے درآمدات ایک ارب 56 کروڑ 38 لاکھ 80 ہزار ڈالرز رہیں ،یو اے ای سے درآمدات 69 فیصد اضافے کے بعد 68 کروڑ 16 لاکھ ڈالرز رہیں ۔انڈونیشیا سے درآمدات 59 فیصد بڑھنے کے بعد 32 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز رہیں ۔جولائی میں سعودی عرب سے درآمدات میں93 فیصد اضافہ ہوااور گزشتہ ماہ سعودی عرب سے درآمدات کا حجم 31 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز رہا۔ دستاویز  کے مطابق امریکہ سے درآمدات 31 فیصد اضافے کے بعد 20 کروڑ ڈالرز رہیں ۔کویت سے درآمدات 90 فیصد اضافے کے بعد 18 کروڑ 84 لاکھ ڈالرز رہیں ۔جولائی میں سالانہ بنیادوں پر قطر سے درآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا ۔جاپان 177,تھائی لینڈ 267 اور جنوبی افریقہ سے درآمدات 122 فیصد بڑھیں۔ دستاویز  میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی درآمدات 537 فیصد بڑھیں ۔گزشتہ ماہ موٹر کارزاور دیگر گاڑیوں کی درآمدات 12 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز رہیں۔ہیومین اینڈ اینمل بلڈ کی امپورٹ میں 695 فیصد اضافہ ہوا۔پیٹرولیم گیس اور دیگر گیسز ہائیڈرو کاربن کی درآمدات 91 فیصد بڑھیں۔جولائی میں کاٹن کی امپورٹ میں89 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ اجلاس: عثمان بزدار نے شہبازشریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم

مزیدخبریں