ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے والی پولش خاتون ایتھلیٹ نے انسانیت کی بہترین مثال قائم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے والی پولش خاتون ایتھلیٹ نے انسانیت کی بہترین مثال قائم کردی۔
جیولین تھرو ایونٹ کی سلور میڈلسٹ ماریہ ایندرے جیکزک نے 8 ماہ کے بچے کی ہارٹ سرجری کیلئے اپنا میڈل نیلام کردیا۔
پولینڈ میں سٹورز کے ایک بڑے ادارے نے ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر کی رقم ادا کرکے میڈل ماریہ کو واپس لوٹا دیا، پولش خاتون ایتھلیٹ کے اس عمل کو دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
ٰیہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کو مزیدتوسیع نہ دینے کا فیصلہ،رمیز راجہ مضبوط امیدوار