عائزہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل۔۔فا لوورز کی تعدا د میں اچا نک بڑا اضا فہ

Aug 21, 2021 | 19:16:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ جس کے بعد ان کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام  پر فالورز 90 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  عائزہ خان نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے کہا ہے کہ مسلسل محبت اور تعاون کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جس پر سپراسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور فیشن ڈیزانر ماریہ بی نے خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ذکر اس وقت کا جب عائشہ ٹک ٹاکر نہیں تھیں۔۔اہم انکشا فا ت ۔۔ویڈیو وا ئرل

عائزہ خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کیے ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹ پر دبنگ خا ن کو روکنے والا افسر سو شل میڈیا کا ہیرو بن گیا۔۔ویڈیو وا ئرل

پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں اداکارہ کی خوبصورتی کی بہت تعریفیں کی جا رہی ہیں۔عائزہ خان نے برائیڈل لک کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے دلکش زیورات بھی پہن رکھے ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چنگ چی رکشے میں سوار لڑکی سے غیراخلاقی حرکت۔۔ ویڈیو بنانیوالے ملزموں کی شناخت ہوگئی

مزیدخبریں