اشرف غنی کے بھائی کے بعد گلبدین حکمت یار کا طالبان حکومت کی حمایت کااعلان

Aug 21, 2021 | 19:31:PM

(24 نیوز)گلبدین حکمت یار نے طالبان حکومت کی حمایت کااعلان کردیا ۔
خبرایجنسی کے مطابق گلبدین حکمت یار نے اعلان طالبان رہنما خلیل الرحمن سے ملاقات کے بعد کیا،گلبدین حکمت یار افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے رہنما ہیں ۔
قبل ازیں افغانستان میں طالبان کے آتے ہی ملک چھوڑ کر فرار ہونے والے سابق صدر اشرف غنی کے سگے بھائی حشمت غنی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا۔حشمت غنی نے طالبان رہنما خلیل الرحمان اور مفتی محمود ذاکر کی موجودگی میں طالبان کی حمایت کا اعلان کیا۔
 خیال رہے کہ اشرف غنی اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں رہ رہے ہیں۔اس سے قبل وہ پڑوسی ملک تاجکستان گئے تھے لیکن ان کے طیارے کو یہاں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی افغان حکومت کا قیام ۔۔ ملا برادر کابل پہنچ گئے

مزیدخبریں