(24 نیوز)نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی)نے بابا گرونانک کی برسی کے پیش نظر بھارتی سکھ یاتریوں کو کورونا پروٹوکول کے تحت کرتارپور آنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا بھارتی سکھ یاتریوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں کرتار پور راہداری کے ذریعے بھارتی سکھ یاتریوں کی نقل و حرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں ستمبر میں بابا گرونانک کی برسی کے پیش نظر بھارتی سکھ یاتریوں کو کورونا پروٹوکول کے تحت کرتارپور آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔
این سی او سی نے کہاکہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت ہو گئی ،پاکستان کے سفر سے قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ ساتھ رکھنا لازم ہو گا،این سی او سی نے کہاکہ پاکستان آنے پر مثبت نتائج کے کسی فرد کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،پاکستان میں داخل ہونے کیلئے زیادہ سے زیادہ 300 افراد کے بیرونی اجتماع کی اجازت ہو گی ۔
یاد رہے کہ بھارت 22 مئی سے 12 اگست تک کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں رہاہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں