تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ2024  تک مکمل کر لیا جائے گا،چیئرمین واپڈا

Aug 21, 2021 | 20:01:PM

(24 نیوز)تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز ہو گیا ،منصوبہ  2024  تک مکمل کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم پر چیئرمین واپڈا نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کا بنیادی مقصد مستقبل میں تربیلا ڈیم کو مٹی بھرنے کے خطرات سے محفوظ بنانا ہے،

پراجیکٹ کی بدولت تربیلا ڈیم سے زرعی مقاصد کے لئے پائیدار بنیاد پر پانی کی دستیابی جاری رہے گی،اس منصوبے پر سول ورکس کی ضرورت نہیں صرف 3 ٹربائنز لگائیں  گے۔ انہوں نے کہا کہ

توسیعی منصوبے سے 1530 میگاواٹ ماحول دوست اور سستی پن بجلی بھی حاصل ہو گی۔ یہ منصوبہ 2024  تک مکمل کر لیا جائے گا۔منصوبہ ہر سال نیشنل گرڈ کو ایک ارب 34 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گا۔منصوبے کی بدولت تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت4 ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔ چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ 2028 تک دیامیر بھاشا ڈیم کے مکمل ہونے سے سلٹنگ کی آمد کم ہو جائے گی۔ توسیعی منصوبے سے  پاکستان کی پانی اور زراعت کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کو مزیدتوسیع نہ دینے کا فیصلہ،رمیز راجہ مضبوط امیدوار

مزیدخبریں