پنجاب پولیس نے پارک میں لڑکی پر تشدد کی وائر ل ویڈیو کا سراغ لگا لیا

Aug 21, 2021 | 20:02:PM

(24 نیوز) پنجاب پولیس نے پارک میں لڑکی پر تشدد کی وائر ل ویڈیو کا سراغ لگا لیا، ویڈیو آزاد کشمیر کے ضلع میر پو رکی نکلی، آئی جی پنجاب نے ویڈیوکے حوالے سے آئی جی آزاد کشمیر پولیس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ابتدائی تحقیق کے مطابق مذکورہ ویڈیومیر پور آزاد کشمیر کے شہری حسنین نے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی، ایس پی، سی آر او نے حسنین کا نمبر ٹریس کرکے اس کے ساتھ رابطہ کرکے ویڈیو بارے دریافت کیا۔ حسنین نے دوران گفتگو تصدیق کی کہ مذکورہ ویڈیو جھری کس فیملی پارک میر پور،آزاد کشمیر کی ہے، 14اگست کی شام 6بجے پارک میں آنے والی دو فیملیز کے درمیان جھگڑا ہوا۔
 حسنین کے مطابق اس نے ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے ڈیلیٹ کردیا، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پیجز پر چلتی رہی اور کچھ ہی دنوں میں وائرل ہوگئی۔ڈی پی آر پنجاب پولیس نے کہاہے کہ آزادکشمیر پولیس مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ایک اور لڑکی کیساتھ دست درازی ۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں