جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا صحافیوں کے حوالے سے ازخودنوٹس معاملہ، قائم مقام چیف جسٹس نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا

Aug 21, 2021 | 20:21:PM
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا صحافیوں کے حوالے سے ازخودنوٹس معاملہ، قائم مقام چیف جسٹس نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صحافیوں کو ہراساں کرنے پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے ازخودنوٹس کے معاملے پرقائم مقام چیف جسٹس عمر عطابندیال نے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا،لارجر بنچ کی سربراہی خود قائم مقام چیف جسٹس عمر عطابندیال کریں گے۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں قائم بنچ کاحصہ نہیں ،بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس منیب اخترشامل ہوں گے،بنچ میں جسٹس قاضی محمد امین اورجسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے،5 رکنی لارجر بنچ 26 اگست کو نہیں بلکہ پیر کو سماعت کرے گا،پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ اوردیگر صحافیوں کی درخواست پر نوٹس لیاگیا تھا،عدالت نے کیس سے متعلق اٹارنی جنرل خالدجاوید کونوٹس جاری کردیا۔
پانچ رکنی لارجر بنچ ازخودنوٹس لینے کی وضاحت کیلئے قائم کیاگیا، پانچ رکنی لارجر بنچ ازخودنوٹس لینے کے اختیارات کا تعین کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ اجلاس: عثمان بزدار نے شہبازشریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم