خاتون رپورٹر سے سنتھیارچی کے سیکیورٹی گارڈز کی بد تمیزی،صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت

Aug 21, 2021 | 20:35:PM

(24 نیوز) اسلام آباد میں ٹوینٹی فور نیوز کی خاتون رپورٹر سے سنتھیارچی کے سیکیورٹی گارڈز کی بد تمیزی، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور موبائل فون چھین لیا۔صحافتی تنظیموں کی جانب سے خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت۔

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کی خاتون رپورٹر صبابجیر  اپنی صحافتی فرائض کے سلسلے میں مقامی ہسپتال میں موجود تھیں کہ وہاں  سنتھیارچی کے سیکیورٹی گارڈز نے انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپورٹر سے موبائیل فون  چھین لیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ صحافتی تنظیموں کی جانب سے صبا بجیر سے موبائل چھیننے اور انہیں ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے کہا ہے کہ خاتون رپورٹر کو سرکاری ہسپتال کے باہر زدو کوب کیا گیا,24 نیوز کی رپورٹر سے موبائل فون چھین کر لے جانا چوری اور ڈکیتی کے زمرے میں آتا ہے, سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر کےجیل بھیجنا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد پولیس نے کاروائی نہ کی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔ سینئر رہنما پی ایف یو جے افضل بٹ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی ذمہ داری ادا کرنے کے دوران موبائل فون چھیننا انتہائی قابل مذمت ہے،صبا بجیر سے موبائل چھیننے کے علاوہ ان پر تشدد کیا گیا۔ انہوں نے کہاامریکی شہری ہو یا کوئی اور انصاف سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے,اسلام آباد پولیس کو گورے اور کالے کا فرق کئے بغیر ایکشن لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کو مزیدتوسیع نہ دینے کا فیصلہ،رمیز راجہ مضبوط امیدوار

مزیدخبریں