(24 نیوز)لاہور پولیس کی پھرتیاں ،گریٹر اقبال پارک میں نرس ٹک ٹاکر کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں 71 سالہ شہری وزیر خان کو دھر لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے شاہدرہ کے رہائشی بزرگ شہری وزیر خان کو گھر کے باہر سے اٹھایا ۔انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ کی موبائل وین باپ بیٹے کو موٹرسائیکل پر تھانے لے کر گئی ۔وزیر خان کو جمعہ کی شام 5 بج کر 35 منٹ پر پولیس نے حراست میں لیا۔ ادھر دوسری فوٹیج میں 14 اگست کو وزیر خان کی گھر کے باہر موجودگی ثابت ہوتی ہے۔14 اگست کی شام 7 بج کر 10 منٹ پر وزیر خان گھر کے باہر دکھائی دیتا ہے ۔حراست میں لئے شہری وزیر خان کو سی آئی اے کوتوالی میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر :زلزال جھیل میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے