لاہور: ڈکیتی کے دوران مزاحمت،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Aug 21, 2021 | 23:47:PM

(24 نیوز)لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔

پولیس کے مطابق  ڈکیتی کی واردات کا واقعہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے کباڑیہ مارکیٹ میں واقع گودام میں پیش آیا،فائرنگ کی زد میں آ  کر 40 سالہ افضال جاں بحق ہوگیا اور  ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو واردات کیلئے گودام میں داخل ہوئے،افضال نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا،بعد ازاں زخمی افضال ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، ملزموں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پا ک افغان ون ڈے سیریز کے سری لنکا میں انعقاد سے متعلق اہم ترین خبر

مزیدخبریں