افسروں کو دھمکیاں،حکومتی اتحاد کا عمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

Aug 21, 2022 | 00:12:AM

(24نیوز)حکومتی اتحادی جماعتوں نے عمران خان کے خطاب میں خاتون مجسٹریٹ کا نام لیکر دھمکی دینے کی مذمت کی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ دھمکیاں کھلی غنڈہ گردی اور لاقانونیت ہے۔ غدارفارن ایڈڈ جماعت اور فارن فنڈنگ لینے والا اس کا چیئرمین ہے جس نے پاک فوج میں بغاوت کی سازش کی ہے۔اعلی عدلیہ اس بات کا نوٹس لے ۔وزیر داخلہ کارسرکار میں مداخلت اور قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے والے افسران اور سرکاری عملے کو دھمکیاں دینے پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں ،عمران خان کو آئین اور قانون کا پابندبنایاجائے۔اتحادی جماعتوں نے کہا کہ آئی جی اور ڈی جی آئی پولیس اسلام آباد کو مخاطب کرکے ڈرانے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ریت کے ٹیلوں پر سیلاب کی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں