(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہناہے کہ خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس کو دھمکی دینے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، عمران خان نے دھمکی دی، اب قانون کے سامنے کیلئے تیار ہو جائیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان کو کارسرکار میں مداخلت، دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا،بشریٰ بی بی، فرح گوگی کی کرپشن کی بات کرو تو عمران خان کو اسلامی ٹچ یاد آ جاتا ہے،ان کا کہناتھا کہ قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ فوج میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے،یہ نہیں ہوسکتا کہ شہدا کی توہین کریں، بغاوت پر اکسائیں اور پھر اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کریں، انہوں نے کہا کہ یہ رویہ ملک میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے، کارروائی لازم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا نوازشریف، فضل الرحمان ،خاتون مجسٹریٹ اور آئی جی پر مقدمہ کرنے کا اعلان