برطانوی اخبار نے عمران خان کی تردید مسترد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی اخبار نے عمران خان کی تردید مسترد کردی ۔
برطانوی اخبار دی گارجین نے ملعون سلمان رشدی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کے عمران خان کے دعوے کی تردید کر دی۔دی گارجین کے ورلڈ افیئرز ایڈیٹر جولین بورجر(Julian Borger )نے کہا کہ اخبار نے عمران خان کے بیان کو غلط نقل نہیں کیا اور ہم اس انٹرویو کے متن پر قائم ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ دی گارجین نے سلمان رشدی پر حملے سے متعلق ان کی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔
ضرور پڑھیں :عمران خان کی ملعون سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت
We did not misquote Imran Khan. We stand absolutely by our reporting of the interview. Khan himself is not saying we misquoted him, only that we took his remarks out of context, but we provided the context, as you can see in the story.
— Julian Borger (@julianborger) August 20, 2022
اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو خوفناک اور افسوسناک قرار دیا تھا۔عمران خان نے کہا تھا کہ وہ سلمان رشدی کی کتاب پر عالم اسلام کے ردعمل کو سمجھ سکتے ہیں مگر یہ سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کا جواز نہیں ہو سکتا۔