ایک بار پھر عوام پر بجلی گرانے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے کہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کی جائے۔ نیپرا اتھارٹی 31 اگست کو اس درخواست پر سماعت کرے گی، اضافے سے صارفین پر 65 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ضرور پڑھیں :برطانوی اخبار نے عمران خان کی تردید مسترد کردی
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فی صد، کوئلے سے 12.74 فی صد، ڈیزل سے 1.46 فی صد، فرنس آئل سے 6.42 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق ڈیزل سے پیدا بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 10.36 اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فی صد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔
جوہری ایندھن سے 14.20 فی صد بجلی پیدا کی گئی، جس کی لاگت 1 روپے فی یونٹ رہی۔ سی پی پی اے نے بتایا کہ جولائی کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی، اس طرح جولائی میں کل 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔