(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ہسپتال میں کسی بھی چیز کو کھانے پینے سے انکار کردیا ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع پمز اسپتال کا بتانا ہے کہ شہباز گل گزشتہ رات سےکچھ بھی کھانے سے انکار کر رہے ہیں، شہباز گل کھانے پینے کی کوئی اشیا نہیں لے رہے۔کھانا پینا چھوڑنا بظاہر شہباز گل کا اپنا ذاتی اقدام لگ رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں کہ شہباز گل بھوک ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
واضح رہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پچھلے 10دنوں سے شہباز گل کے معاملے پر تماشہ لگایا ہوا ہے، شہبازگل نے نجی ٹی وی پرعمران خان کے بیانیے کو بیان کیا، شہبازگل نے قومی اداروں کے اہلکاروں اور افسران کواکسایا، اور رینکس کا نام لے کر کہا حکم نہ مانیں۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں شہباز گل کھانے کی فرمائش کررہے ہیں ،کہتے ہیں جو بھی ہے لے آئو ،بھوک بہت لگی ہے۔
ضرور پڑھیں :عمران خان پر مقدمے کا عندیہ
یاد رہے کہ دو روز قبل عدالت نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر تک پمز اسپتال میں رکھنے اور ان کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔