(24 نیوز )حادثے پر حادثہ ہوگیا ۔حادثے کی جگہ بس چڑھ دوڑ ی ۔ 32 افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شہر گازیان ٹیپ میں ایک بس نے پہلے سے رونما ہونے والے حادثے کے مقام پر ٹکر مار دی جہاں 16 افراد ہلاک اور 21 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ریسکیو کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ گازیان ٹیپ میں مرنے والوں میں 3 فائر فائٹرز ، 2 ایمرجنسی ورکرز اور 2 صحافی بھی شامل ہیں۔
لازمی پڑھیں :برطانوی اخبار نے عمران خان کی تردید مسترد کردی
دوسرا حادثہ کچھ گھنٹوں بعد شہر ماردین میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک عوام کے ہجوم پر چڑھ دوڑا۔مقامی حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ دوسرے حادثے میں زیادہ تعداد ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والے ورکرز کی تھی جس میں 16 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہیں اور یہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔