(24نیوز)پاکستان اورنیدر لینڈ کے درمیان کھیلےگئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے نیدر لینڈ کوشکست دیکر ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق روٹرڈیم میں کھیلےگئے آخری ون ڈے میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 206رنزبنائے ۔207رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی ٹیم 197رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے91رنزکی شاندار اننگز کھیلی ۔ محمد نواز نے 27بنائے ،فخر زمان 26اور آغا سلمان 24رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔عبداللہ شفیق اور خوشدل شاہ صرف دو دو رنز ہی بنا سکے ۔محمد وسیم 11اور زاہد محمود 9رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 207رنز کے تعاقب میں 197رنز پر آؤٹ ہوگئی۔نیدر لینڈ کی جانب سے نام کوپر 62رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ وکرم جیت سنگھ نے 85گیندوں پر 50رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستانی بولرزمیں سے نسیم شاہ نے شانداربولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم کے حصے میں چار وکٹیں آئیں ۔
پاکستان نیدرلینڈز کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز پہلے ہی 2 میچز جیت کر اپنے نام کرچکا تھا تاہم تیسرا میچ جیت کر پاکستان نے نیدر لینڈ کو کلین سویپ کردیا ۔ 18 اگست کو پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ون ڈے پاکستان نے نیدر لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی