کراچی ضمنی الیکشن؛ تحریک انصاف نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی کے محمود مولوی 29 ہزار475 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
کراچی کے حلقہ این اے 245 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمود مولوی 29 ہزار475 ووٹ لے کر جیت گئے، ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور13 ہزار193ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی )امیدوار محمد احمد رضا 9 ہزار836 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،آزاد امیدوار فاروق ستارکو3 ہزار479 اور پی ایس پی کے سید حفیظ الدین کو 1177 ووٹ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔حلقے میں مجموعی طور پر 263 پولنگ سٹیشنز میں سے 201 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیکر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔
کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کے 2700 اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ نشست پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں؛ وزیراعظم کا آرمی چیف اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون