عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے عمران خان سے پولیس سکیورٹی تاحال واپس نہیں لی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے عمران خان سے پولیس سکیورٹی تاحال واپس نہیں لی،اسلام آباد پولیس سکیورٹی واپس لینے کے متعلق جھوٹے پراپیگنڈے کی مذمت کرتی ہے، چند افراد کی طرف سے ایک جھوٹی مہم جاری ہے، عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق کے شئیر نہ کریں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں سے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری