عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے اہم خبر

Aug 21, 2022 | 23:46:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوچکے ہیں ، اپنی خودداری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکانے کا وقت آگیا ہے۔نکلو پاکستان کی خاطر!


دوسری طرف شاہ محمود قریشی نے بھی رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بات چیت کی ۔ شاہ محمودقریشی کا اپنی پریس کانفرنس میں کہناتھا کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کارکنوں ہدایت کی کہ وہ تیار رہیں اور پارٹی کی ہدایات کیلئے تیار رہیں ۔جبکہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر بنی گالہ عمران خان چوک سے عمران خان کی رہائش گاہ کو جانے والا راستہ غیر متعلقہ افراد کے لیے بند کر دیا گیا ، پی ٹی آئی کے کارکنان بھی بنی گالہ عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، کارکنان نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر نعرے بازی کی ۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور؛ عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

مزیدخبریں