صومالیہ میں ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی عائد

Aug 21, 2023 | 09:11:AM
Somalia, Tik Tok, Telegram, banned, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )صومالیہ کی حکومت نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کی حکومت کا مؤقف ہے کہ دہشت گرد ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام کو پراپیگنڈا پھیلانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں اس لیے ان پر پابندی لگادی گئی ہے،وزارت کمیونیکیشن صومالیہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس دینے والی کمپنیاں 24 اگست سے ٹک ٹاک،ٹیلی گرام پرپابندی یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیلیفورنیا میں 5.1 شدت کا زلزلہ
 
خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ کی حکومت نے یہ اقدام عسکریت پسند گروپ الشہاب کے خلاف کارروائی سے پہلے کیا ہے۔