(کومل اسلم،روزینہ علی،صباء پرویز ) موسم کے تیور کس وقت بدل جائیں کچھ پتا نہیں چلتا البتہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ چند علاقوں کے علاوہ ملک بھر میں موسم آ ج گرم اور مرطور رہنے کا امکان ہے ۔
باغوں کے شہر صوبائی دارالحکومت لاہور کے موسم کی بات کی جائے تو محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ شہر کامطلع جزوی طور پر ابر آلودرہے گا،موجودہ درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر میں کم سے کم درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری تک جانے کاامکان ہے ، ہوا میں آلودگی کی شرح163ریکارڈ کی گئی ، لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا ۔
وفاقی دارالحکومت کی بات کی جائے تو گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،ایبٹ آباد کرم، وزیرستان، مانسہرہ، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ اور مالاکنڈ میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری کا جسمانی ریمانڈ، شیریں مزاری نے سنگین خدشات کا اظہار کر دیا
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، اٹک، چکوال، راولپنڈی ، میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مری ، گلیات جہلم ، لاہور ، سیالکوٹ اور نارووال میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کی بات کی جائے تو بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بارکھان اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، سانگھڑ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
روشنیوں کے شہر کراچی کے موسم کی بات کی جائے تو ہلکی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ دوپہر میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔