ایمان مزاری اور علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سابق وزیر برائےانسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی وکیل ایمان مزاری اور سابق ایم این اے علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابقانسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمہ کے معاملے میں 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، پراسیکیوٹر کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، محفوظ شدہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سنایا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی جی پنجاب نے گالی دینے والے کانسٹیبل کو معاف کر دیا