(ویب ڈیسک) انسانی حقوق کی سابق وزیر شیریں مزاری نے بیٹی ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ پر سنگین خدشات کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری کو پولیس نے وین میں جب بٹھایا تو وہ بے ہوش ہو گئی تھیں، پولیس نے ظالمانہ سلوک کرتے ہوئے بے ہوشی کی حالت میں بھی ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، گھر سے جاتے وقت ایمان مزاری کو دادا کی شاعری کی کتاب بھی ساتھ نہ لے جانے دی, سامنے آ نے والی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ شیریں مزاری کہہ رہے ہیں کہ اگر مارنا ہی ہے تو ایک ہی دفعہ زہر دے دیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ سوشل ایکٹوسٹ اور ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جان کو خطرات لاحق ہیں، قانون کا احترام کرتے ہیں، کہیں نہیں جائیں گے، پیشیوں پر عدالت آئیں گے،واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔