(24نیوز)مالی سال 2023 میں سالانہ بنیادپرصوبوں کےسرپلس بجٹ میں196ارب روپے کی بڑی کمی کر دی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران صوبوں کا سرپلس بجٹ 155ارب روپے رہا ، مالی سال2022 میں صوبوں نے351ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا تھا ,مالی سال 2023 میں پنجاب نے 90ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا،مالی سال2022 میں پنجاب کا سرپلس بجٹ351ارب54 کروڑ روپے تھا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال2023 میں سندھ نے 50 ارب 40کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا ، مالی سال2022 میں سندھ کاسرپلس بجٹ 48ارب 79کروڑ روپے تھا،مالی سال2023 میں خیبر پختونخوا کا سرپلس بجٹ 16ارب65کروڑ روپے رہا ،مالی سال2022 میں خیبر پختونخوا کا بجٹ49 ارب روپے خسارے میں تھا ،مالی سال 2023 میں بلوچستان کے بجٹ میں2 ارب 52کروڑ روپے خسارہ رہا ،مالی سال2022 میں بلوچستان کا بجٹ 16کروڑ روپے خسارے میں تھا ۔