(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اماراتی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی کے بعد گولڈ بسکٹ اور زیورات کی خریداری بڑھ گئی،دبئی گولڈ مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق آئندہ کئی ہفتے تک سونے کی قیمت کم ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 18 اور21 قیراط کے سونے کے زیورات کی طلب زیادہ ہے جبکہ سونےکے 30 اور 50 گرام والے بسکٹس سب سے زیادہ خریدے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں دبئی میں سونے اور زیورات کے گروپ نے کہا کہ ’دبئی سمر سرپرائز‘ کے زیورات کی خریداری میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یا اللہ خیر، مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا،عالمی مارکیٹ کے برعکس ملک بھر میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ26 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب 10 گرام سونےکا بھاؤ 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 94 ہزار 444 روپے ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 5 ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 889 ڈالر فی اونس ہے۔