حریم شاہ کا شہباز شریف پر الزام جھوٹا ، ویڈیو 6 سال پرانی نکلی
فیکٹ چیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسنین محی الدین) فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں اہم اداروں تک رسائی حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف پر الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹا نکلا، ویڈیو بنانے والے صحافی نے بھی حریم شاہ کے الزام کی تردید کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کی جانب سے شہباز شریف پر الزام لگایا گیا اور ساتھ میں ویڈیو بھی جاری کی گئی کہ شہباز شریف نے لندن کے نجی ہوٹل میں اپنی نئی "گرل فرینڈ" سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی ، پہلے ہوٹل لابی میں بیٹھ کر آدھ گھنٹہ چائے پی پھر کمرے کی طرف چل پڑے۔
وڈیو 1 : 4 شادیاں کرنے والے شہباز شریف کی لندن کے نجی ہوٹل میں اپنی نئی "گرل فرینڈ" سے دو گھنٹے طویل ملاقات؟ پہلے ہوٹل لابی میں بیٹھ کر آدھ گھنٹہ چائے پی پھر کمرے کی طرف چل پڑے۔ کوئی شرم حیا؟@CMShehbaz pic.twitter.com/0Wv5kcuf7o
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 21, 2023
24 نیوز نے جب فیکٹ چیک کیا تو حریم شاہ کی جانب سے لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، یہاں تک کہ ویڈیو بھی پرانی نکلی جسے حریم شاہ نے غلط مطلب کیلئے استعمال کیا، دراصل یہ ویڈیو 6 سال پرانی ہے اور ویڈیو میں شہباز شریف کیساتھ کوئی اور نہیں بلکہ ان کے دیرینہ ساتھی اور ہر دلعزیز دوست چودھری نثار علی خان کی بیٹی نتاشہ نثار علی خان ہیں ۔
دوسری جانب جس صحافی نے یہ ویڈیو بنائی تھی اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آکر حریم شاہ کو جھوٹا ثابت کرتے ہوئے تمام تفصیلات شیئر کر دیں اور کہا کہ یہ ویڈیو میں نے آج سے تقریبا پانچ سال پہلے بنائی تھی، یہ ویڈیو چرچل ہوٹل کی لابی کی ہے،ہوٹل میں شہباز شریف کے ساتھ افضال بھٹی بھی موجود تھے، اس دن نواز شریف اپنی مرحومہ زوجہ کی عیادت کے بعد پاکستان واپس جا رہے تھے۔
یہ ویڈیو میں نے آج سے تقریبا پانچ سال پہلے بنائی تھی۔۔۔ یہ ویڈیو چرچل ہوٹل کی لابی کی ہے۔۔۔ہوٹل میں شہباز شریف کے ساتھ افضال بھٹی بھی موجود تھے۔ اس دن نواز شریف اپنی مرحومہ زوجہ کی عیادت کے بعد پاکستان واپس جا رہے تھے۔ https://t.co/u59bhewCvk
— Naeem Gillani (@NaeemGillani17q) August 21, 2023