ایک ارب 25 کروڑ کرپشن کیس:پرویز الہٰی کاریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں 1 ارب 25 کروڑ کی کرپشن کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ پیر تک پرویز الہٰی کی حراست نیب کو دے دیں تو کوئی اعتراض نہیں ہو گا،جج نے کہا کہ پیر تک نہیں منگل تک ریمانڈ دوں گا کیونکہ پیر کو میں دستیاب نہیں۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہمیں ذاتی معالج کی سہولت دے دیں، ذاتی ڈاکٹر کی سہولت نواز شریف کو بھی دی گئی تھی، پیر کے روز فیملی سے ملاقات کرا دیں،چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ میں بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں، مجھے سیدھا کھڑا ہونے میں بھی مشکل ہے، مجھے ذاتی معالج سے چیک اپ کروا دیں۔
بعدازاں عدالت نے پرویز الہیٰ کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس،ملک کی پہلی سپیشل عدالت سے بڑی خبر آ گئی