ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی خبریں، بی سی سی آئی نائب صدر نے بڑا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ شیڈول تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نائب صدر بی سی سی آئی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں ورلڈکپ شیڈول میں دوسری مرتبہ تبدیلی سے متعلق رد عمل دیا ہے اور کہا ہے کہ حیدرآباد وینیو کا انچارج میں ہوں، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ شیڈول تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ صرف بی سی سی آئی شیڈول تبدیل نہیں کر سکتا بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور باقی ٹیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں ملوث ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کا شہباز شریف پر الزام جھوٹا ، ویڈیو 6 سال پرانی نکلی
انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکیورٹی تحفظات کی وجہ سے آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں ہے۔
خیال رہے کہ حیدر آباد پولیس کی طرف سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دو میچز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ان میچز میں 9 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہونے والا نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور 10 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ سری لنکا کا میچ شامل تھا۔