چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

Aug 21, 2023 | 15:23:PM

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دوسرے مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق  رجسٹرار آفس کا کہنا ہے درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا حالانکہ اس کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا،سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست ناقابل سماعت ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین تحریک انصاف کی طرف سے آئینی درخواست میں ٹرائل کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاریوں کی درخواست خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ اٹک جیل میں قید ہیں جبکہ کچھ روز قبل ایف آئی اے نے بھی سائفر کیس میں عمران خان کو گرفتار  کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس،ملک کی پہلی سپیشل عدالت  سے بڑی خبر آ گئی

مزیدخبریں