کامیڈی فلم ’کلی جوٹا‘ پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز 

Aug 21, 2023 | 15:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) بھارتی پنجابی فلم کلی جوٹا لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیز کردی گئی ہے۔

بھارتی پنجابی کامیڈی فلم کلی جوٹا شہر لاہور سمیت ملک کے  سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔فلم ’کلی جوٹا ‘کی پاکستان میں ریلیز پر فلم کی ہیروئن نیرو باجوہ نےبھی خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے فلم کی ریلیز پر ویڈیو  پیغام جاری کیا ہے۔

 ویڈیو   پیغام میں اداکارہ  نیرو باجوہ کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ انکی فلم کلی جوٹا پاکستان میں ریلیز ہوگئی ہے، آپ لوگوں نے بہت کمنٹ کیے کہ یہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کرو تو فائنلی کلی جوٹا پاکستان میں ریلیز ہوگئی ہےتو پلیز ضرور جا کر دیکھیں، آپ سب کو بہت بہت پیار۔