" تیرے بن" کی حیا کو بہت پیچھے چھوڑ دیا، کیا ڈرامہ ہے میں سبینہ فاروق کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستانی ڈرامہ " کابلی پلاؤ " جو مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جس کی کہانی ایک نوجوان لڑکی اور ایک ۴۰ سالہ مذہبی آدمی کے گرد گھومتی ہے۔
کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین اقساط جس میں میزبان مکرم کلیم اور پاکستان کی معروف اداکاراوں پر مشتمل ججز پینل جس میں اداکارہ مرینہ خان، نادیہ خان اور روبینہ اشرف ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے ڈرامہ کابلی پلاؤ پر دلچسب اور مزے مزے کے تبصرے پیش کیے.سبینہ فاروق کی تعریف کرتے ہوئے مرینہ خان کا کہنا تھا کہ اگر چہ وہ کراچی کی لڑکی ہے وہی پیدا ہوئی پلی بڑی، اسکی والدہ میرے خیال میں پٹھان ہیں لیکن وہ اتنا اچھا کر رہی ہے کہ لگ نہیں رہا، اس نے " تیرے بن" حیا کو اتنا پیچھے چھوڑ دیا ہے کہ آپ دو لوگوں کو ساتھ لگا نہیں سکتے یہ لگتی ہی نہیں کہ یہ وہ لڑکی ہے۔اور اسکے بال ، اس نے کوئی خاص میک اپ نہیں کیا لیکن پھر بھی دل جھیتی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت اچھا کام کر رہی ، محنت کر رہی اور میں اسکے لیے بہت خوش ہوں۔
پچھلی قسط میں کابلی پلاؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ماسٹر پیس ہے اور کبھی کبھی تو ایسی چیز بن جاتی ہے کہ دیکھنے والے کا نظریہ بدل جاتا ہے جبکہ دوسری طرف یہ ڈرامہ دنیا میں دھوم مچا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے یہاں ڈرامے کی کہانی پر زیادہ کام نہیں ہوتا لیکن اس ڈرامے کی کہانی بہت خوبصورت ہے اور مجھے خوشی ہے کے کچھ ہٹ کر بھی دیکھنے کو ملا ہے۔مجھے اس ڈرامے پر بہت فخر ہے کیونکہ یہ پاکستان کےاصل ہنرکو سامنے لیکر آیا ہے۔