سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1891 ڈالر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: نگران وفاقی حکومت کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کو دینے کا فیصلہ
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 9 سو روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 1 سو 2 روپے کی سطح پر آگئی۔