(24 نیوز)ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ،انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے 35 پیسے مہنگا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو کر 306 روپے کا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے 35 پیسے مہنگا ہو کر کاڈالر کا 297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہو کر 306 میں روپے میں دستیاب ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ نگراں حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر 8 روپے 64 پیسے مہنگا ہوچکا ہے,11 اگست کو انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے مہنگا خریداروں نے سر پکڑ لیے