قصور: دریائے ستلج سے متاثرہ علاقوں کے سکولوں کی چھٹیوں میں 28 اگست تک توسیع

Aug 21, 2023 | 19:00:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) بھارت کی جانب سے21 اگست تک روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات کے پیش نظر دریائے ستلج سے ملحقہ قریبی بستیوں کو خالی کروایا جانے لگا، متعدد حفاظتی بند ٹوٹنے اور بستیاں زیرآب آنے کا خطرہ برقرار ہے۔

کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز تلوار پوسٹ پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 22 ہزار 9 سو 55 کیوسک تھا۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ آج مزید 400 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 179 کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور ان کی ہدایات پر ڈی سی اور ڈی پی او قصور سیلابی ریسکیو و ریلیف آپریشن کیلئے تلوار پوسٹ پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

محمد علی رندھاوا کے مطابق 11 میڈیکل کیمپس سے 7 ہزار 1 سو 21 افراد کو طبی امداد و ادویات دی گئی ہیں جبکہ تلوار پوسٹ پر موبائل ہسپتال میں 1 ہزار 60 لوگوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔

کمشنر لاہور ڈویژن نے مزید بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت خالی کروائے گئے 15 دیہاتوں کی حفاظت کیلئے 8 پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں جبکہ 93 ریسکیو بوٹس اور 3 بیڑے مسلسل سیلابی علاقوں میں متحرک ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بتایا کہ تمام متاثرہ علاقوں کے سکولوں کی چھٹیوں میں 28 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں