چئیرمین پی ٹی آئی کے سیل پر نصب کیمرہ پرائیویسی کی خلاف ورزی، جج کی رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
24نیوز: ایڈیشنل سیشن جج اٹک شفقت اللہ خان کے 15اگست کو اٹک جیل کے دورہ کی رپورٹ سامنے آ گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج اٹک شفقت اللہ خان نے چئیرمین عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے سیل کے عین باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے،۔
ایڈیشنل سیشن جج کی رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرہ کی وجہ سے چیئرمین کو دورانِ غسل بھی کوئی پرائیویسی میسر نہیں،
ایڈیشنل سیشن جج اٹک شفقت اللہ خان نے رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیر اعظم کواس حالت میں رکھنا پاکستان پریزن رولز 257 اور 771 کی خلاف ورزی ہے۔