پیر سلیمان شاہ راشدی وزیر اطلاعات کے ڈائریکٹر ٹو منسٹر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )انفارمیشن گروپ کے پیر سلیمان شاہ راشدی کا تبادلہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیر سلیمان شاہ راشدی وزیر اطلاعات کے ڈائریکٹر ٹو منسٹر تعینات ہو گئے ، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔ پیر سلیمان راشدی نے ڈی ایم او کا چارج سنبھال لیا ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گریڈ 18 کے پیر سلیمان راشدی ڈائریکٹریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے.