عام انتخابات کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں پر ہونے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اب تک کے انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں تمام ونگز انچارج اورصوبائی الیکشن کمشنرز کو انتظامات کی فوری تکمیل اورالیکشن میٹریل کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی چھوڑنے والے صمصام بخاری استحکام پاکستان پارٹی کو پیارے ہوگئے
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کی تیاریوں کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی الیکشن کمشنرزاور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن اسلام آباد حلقہ بندی کیلئے ضروری نقشہ جات و دیگر ڈیٹا صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات سے بروقت حصول کو یقینی بنائیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اوور سائٹ کمیٹی تشکیل دے دی جو تمام امور کی تکمیل کو یقینی بنائے گی۔