بھارتی فوج کی نکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ، بزرگ شہری شہید، 3 خواتین زخمی

Aug 21, 2023 | 20:19:PM

(24 نیوز)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی نکیال سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شخص شہید جبکہ3 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 21 اگست 2023  پیر کو بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ، اس دوران ضلع کوٹلی کے گاؤں اولی کے 60 سالہ رہائشی غیاث شہید ہو گئے جبکہ اس دوران کھیت میں گھاس کاٹتے ہوئے 3 خواتین زخمی ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت موجودہ سیز فائر مفاہمت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا  خواہشمند  ہے تاہم اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

  پاک فوج کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کو پاکستانی عوام کے خلاف  کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزیدخبریں